27 اکتوبر، 2022، 2:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84925125
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی عدلیہ نے شیراز کے دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں اور مجرموں کی نشاندہی پر زور دیا

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیراز کے حرم شاہچراغ میں حملے کے نتیجے میں زائریں کی ایک تعداد کی شہادت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس تلخ واقعے کے عناصر کی شناخت پر زور دیا۔

علامہ غلامحسین محسنی اژہ ای نے صوبے فارس کے چیف جسٹس سے ایک ٹیلی فونک رابطے میں اس واقع کے متاثرین کے ساتھ  تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس تلخ واقعے کے ملوثین اور مجرموں کی شناخت کیلیے

حفاظتی انتظامات اور پولیس کی حفاظتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد عدالت میں مقدمہ درج کر کے مجرموں کوکڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

رائٹرز نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .